تعلیم سے انسان میں شعور آتا ہے جسکے معاشرے پر مثبت اثرات ہوتے ہیں ‘مہوش حیات

جو والدین پیٹ کاٹ کر بچوں کو تعلیم دلوارہے ہیں وہ حقیقی معنوںمیں رشک کرنے کے قابل ہیں

0 8

تعلیم سے انسان میں شعور آتا ہے جسکے معاشرے پر مثبت اثرات ہوتے ہیں ‘مہوش حیات

لاہور( ویب ڈیسک)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ تعلیم سے انسان میں شعور آتا ہے اور اس کے مجموعی طو ر پر معاشرے پر مثبت اثرات ہوتے ہیں ،

کسی بھی شعبے میں ترقی کیلئے تعلیم کا حصول نا گزیر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ پاکستان میں اب تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور خاص طو رپر وہ والدین جو تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہے وہ کم وسائل ہونے کے باوجود اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو تعلیم دلوارہے ہیں اور ایسے والدین حقیقی معنوںمیں رشک کرنے کے قابل ہیں۔ مہوش حیات نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آپ تعلیم حاصل کر کے کسی بڑے عہدے پر پہنچیںبلکہ اس سے انسان میںشعور آتا ہے اور ہمارے معاشرے کو اسی کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مشاہدہ ہے کہ تعلیم یافتہ لو گ تجربہ حاصل کرنے کے بعد زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کرتے ہیں جبکہ تعلیم کے بغیر تجربہ رکھنے کے باوجود لوگوں کو آگے بڑھنے میں مشکلات کاسامنا رہتا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.