برطانیہ سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 7 اپریل کو ملے گی
کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا
برطانیہ سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 7 اپریل کو ملے گی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )عالمی ادارہ صحت کے ادارے کوویکس کے تحت برطانیہ پاکستان کوآکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا جس کی پہلی کھیپ 7 اپریل کو ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان کو وبائی امراض سے لڑنے میں مدد کے لیے 20 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے
میڈیارپورٹس کے مظابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے کورونا کو جلد سے جلد ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو 1.3 بلین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے جب کہ پاکستان کو وبائی امراض سے لڑنے میں مدد کے لیے 20 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ترقی پذیر اور معاشی مسائل میں گھیرے ممالک کو کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کے لیے قائم کیے گئے
ادارے ’’کوویکس‘‘ نے دنیا کے 121 ممالک میں ایک ارب لوگوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ پاکستان کو ’’کوویکس‘‘ کی جانب سے ساڑھے چار کروڑ افراد کے لیے کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جلد پاکستان کو برطانیہ سے ا?کسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی
جس کی پہلی کھیپ 7 اپریل متوقع ہے۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے مزید بتایا کہ برطانیہ ڈبلیو ایچ او کے تحت عالمی مہم کیلئے 548 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم فراہم کرے گا اور برطانیہ کی اسی بین الاقوامی معاونت سے لاکھوں پاکستانیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائیں گی۔
[…] آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 36 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے […]
[…] کر رہے ہیں۔بر طانوی میڈیاکے مطابق ہیری اور میگھن کے نسل پرستی کے دعوں پر رد عمل […]
[…] پیغام میں کورونا ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ 40 سے 49 سال کے عمر کے افراد کو ویکسین […]
[…] ڈیسک)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے چھپ چھپا کر اپنی گرل فرینڈ […]