پنجگور: سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہمارے بچوں کو تعلیم جیسی روشنی سے دور کیا جارہا ہے: اساتذہ

تعلیم دشمن پالیسی کے خلاف آواز اٹھائیں گے ادارے میں سیاسی مداخلت کی پُرزور مزمت کرتے ہیں

0 145

پنجگور: سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہمارے بچوں کو تعلیم جیسی روشنی سے دور کیا جارہا ہے:اساتذہ

پنجگور(نامہ نگار ڈیلی صحافت کوئٹہ ) ہیلپرز پبلک ہائی سکول کے ٹیچرز، طلباء اور اہلِ علاقہ سراپا احتجاج ہیں، ہیلپرز پبلک ہائی سکول کے ٹیچرز و طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی شہر کے مختلف جگہوں سے گشت کرتے ہوئے ماڈل چوک پہ جمع ہوکر نعرہ بازی کیا،

تعلیم دشمن پالیسی کے خلاف آواز اٹھائیں گے ادارے میں سیاسی مداخلت کی پُرزور مزمت کرتے ہیں

اور مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے احتجاجی مظاہرین سے رحیمہ نظیر،شَمسَل گُل، اکرام صمد,عباداللہ بلوچ نے اور دیگر اساتذہ و علاقائی لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہمارے بچوں کو تعلیم جیسی روشنی سے دور کیا جارہا ہے. موجودہ صوبائی وزیر کے کہنے پر بغیر نوٹس پر ہیلپرز پبلک ہائی سکول کو خالی کرانے کی کوشش کی جائے رہی. لیویز فورس نے سکول خالی کرانے کی کوشش کی لیکن اساتذہ نے خالی کرنے سے انکار کیا.

مقررین نے کہاکہ ہیپلرز پبلک ہائی سکول تیس 30 سال کی ایگریمنٹ پر ہے لیکن ایگریمنٹ 2026 کو ختم ہونے والا ہے لیکن ایگریمنٹ مکمل ہونے سے پہلے بغیر نوٹس کے سکول کو خالی کرانا سمجھ سے بالاتر ہے. انہوں نے کہاکہ تعلیم دشمن پالیسی کے خلاف آواز اٹھائیں گے ادارے میں سیاسی مداخلت کی پُرزور مزمت کرتے ہیں. انہوں نے کہاکہ ہیلپرز پبلک سکول پر سیاسی قبضہ گیری کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے. چونکہ املاک سرکاری ہے اور ہیلپر پبلک سکول کو 1995 سے لے کر 2026 تک بطور لیز دے دی گئی ہے. اس میں باقائدہ دستاویزات بھی موجود ہیں.

متعلقہ انتظامیہ کو چائیے کہ تعلیمی ادارے میں مداخلت نہ کریں. کیونکہ تعلیمی ادارے قوم کے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ایک روشن مستقبل کی ضامن بھی ہوتے ہیں. کیونکہ ایک خوشحال و پُرامن معاشرے کا قیام اُس وقت ممکن ہوسکتا ہے جب قوم زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو. لیکن سد افسوس کہ تعلیم کو آگے بڑھانے میں مختلف قسم کے مداخلت دیکھنے میں آرہے ہیں.

لیکن ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں کسی بھی رکاوٹ ناقابل برداشت ہوگی اور جمہوری انداز میں مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں. آخر میں مقررین نے وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر تعلیم، چیف سیکریٹری بلوچستان، سیکریٹری ایجوکیشن بلوچستان، ڈائریکٹر ایجوکیشن سکولز بلوچستان سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ علم دوستی کا ثبوت دے کر معاونت فرمائیں.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.