جیکب آباد:ایوان میں سینیٹ کی نشست کے لیے بکرا منڈی لگا کر 70 کروڑ میں ضمیر بیچ رہے ہیں : پاکستان سنی تحریک

ہم کسی کرپشن اور ڈاکوؤں کا حصہ نہیں بن سکتے ہیں

1 165

جیکب آباد:ایوان میں سینیٹ کی نشست کے لیے بکرا منڈی لگا کر 70 کروڑ میں ضمیر بیچ رہے ہیں : پاکستان سنی تحریک

جیکب آباد (عبدالقیوم جکھرانی) جیکب آباد پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ 35 سالوں سے حکومت کرنے والوں نے عوام کو کیا دیا ہے سندھ میں صحت، تعلیم، امن و امان نہیں ہے،ایوان میں سینیٹ کی نشست کے لیے بکرا منڈی لگا کر 70 کروڑ میں ضمیر بیچ رہے ہیں وہ کیسے عوامی خدمت کریں گے

ہم کسی کرپشن اور ڈاکوؤں کا حصہ نہیں بن سکتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں درگاہ عبد النبی شاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہی، ان کا کہنا تھا کہ یہاں عدل اور تعلیم بکتی ہے اور آج جو لوگ آپ کے اعتماد اور اداروں کو بیچ رہے ہیں وہ کیسے مخلص ہوسکتے ہیں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالے سے کہنا تھا

کہ ہم کسی کرپشن اور ڈاکوؤں کا حصہ نہیں بن سکتے ہیں اور آج یہ سب اپنی کرپشن بچانے کیلئے نکلے ہی،، ایم این اے ایم پی ایز پیسہ کھانے کیلئے منتخب ہوتے ہیں یا خدمت کیلئے؟ آؤ پاکستان کا نظام بدلیں اور وہ آقا کریم کا نظام لائیں،ضلعی انتظامیہ نے جیکب آباد پریس کلب کا حصہ مسمار کیا ہے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں، اور صحافیوں کو ان کے حقوق اور تحفظ دینا ریاست کی ذمیداری ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] صحافت، نصیب ریکی) پاکستان سنی تحریک ضلع خاران کا اجلاس مدرسہ جامعہ تعلیم الاسلام  ڈیری فارم خاران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.