
جیکب آباد:گڑھی خیرو میں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائی، سینکڑوں مکانات اور دکانیں منہدم
مظاہرین کا الزام،متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا مطالبہ
جیکب آباد:گڑھی خیرو میں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائی، سینکڑوں مکانات اور دکانیں منہدم
جیکب آباد (نامہ نگار ، ڈیلی صحا فت کوئٹہ ) گڑھی خیرو میں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائی، سینکڑوں مکانات اور دکانیں منہدم، متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ دھرنا، غریبوں کے مکانات گرائے گئے، با اثر افراد کو ریلیف دیا گیا مظاہرین کا الزام،متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق۔گڑھی خیرو میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے کورٹ کے احکامات پر نہروں اور کینالوں کے کناروں پر آباد مکانات اور دکانوں کو تجاوزات قرار دے کر سینکڑوں مکانات اور دکانیں گرا دیئے گئیں ہیں،
سیاسی بنیادوں پر صرف غریبوں کے گھر اور جھونپڑیاں مسمار کی جا رہی ہیں
محکمہ آبپاشی کے خلاف متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرکے بیگاری کینال کی پل پر ٹائر جلا کر دھرنا دیا، اس موقع پر مظاہرین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کے ہائیکورٹ کے احکامات کا بہانا بنا کر سیاسی بنیادوں پر صرف غریبوں کے گھر اور جھونپڑیاں مسمار کی جا رہی ہیں، جبکہ امیروں اور با اثر افراد کو ریلیف دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کے پچاس سال سے بھی زائد عرصے سے یہاں پر گھر دکانیں مساجد اور سرکاری اسکول بھی قائم ہوگئے،
اس وقت سے لیکر محکمہ آبپاشی کے افسران و ملازمین کہاں تھے، اگر اتنے عرصے سے قائم رہنے والی آبادی غیر قانونی ہے تو پھر غفلت برتنے والے ملوث افسران کو سزا کیوں نہیں دی جاتی، انہوں نے حکومت وقت کو دہائی دیتے ہوئے کہا کے مہنگائی کے اس بدترین دور میں جب گھر کا چولہا جلانا ہی محال ہو گیا ہے، ایسے حالات میں بے گھر ہونے والے خاندان کہاں دربدر ہونگے،
انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ اور پ پ پ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے متاثرین کو متبادل رہائش اور ریلیف پیکج دیکر دوسری جگہ آباد کیا جائے تاکے متاثرین خاندان دربدری کی زندگی سے بچ سکیں، دوسری جانب میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے انچارج ایس ڈی او آبپاشی مختیار شیخ سے نہروں کے پشتون کی ناپ اور کاروائی کی تفصیل جاننے کی کوشش پر ایس ڈی او نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔
[…] آباد (نامہ نگار) محکمہ ایریگیشن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائی کی کوریج […]