مولانا اور شہباز جگہ جگہ بھٹک رہے ہیں،فواد چوہدری

0 295

مولانا اور شہباز جگہ جگہ بھٹک رہے ہیں،فواد چوہدری

پنڈ دادن خان(ویب ڈیسک وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف جگہ جگہ بھٹک رہے ہیں، پنجابی کی کہاوت ہے جس کا ترجمہ ہے قربان جاﺅں اس تھانیدار پر جس نے ماں کی یاد دلا دی،قربان جاﺅں عمران خان پر جس نے آج ان سب چوروں کو اکٹھا کر دیا ہے،ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ یہ سب چور اکٹھے ہیں اور آج سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی لیا ہے۔پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے

 

ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے کئی سالوں سے لندن میں بیٹھے ہیں، ان کے اپارٹمنٹس، بلڈنگز اور گاڑیاں سب کے سامنے ہیں، آخر ان کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے؟ہمارا نواز شریف سے ذاتی جھگڑا نہیں، ہم صاف ستھری بات کرتے ہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ قوم کو واپس کیا جائے، یہ وہ پیسہ ہے جو پاکستان کے عوام سے چوری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں کہا جا رہا تھا کہ مہنگائی بہت ہو گئی ہے، میں نے کہا کہ مہنگائی جن کی وجہ سے ہوئی ہے کیا انہیں پاکستان واپس کر دیں؟جن لوگوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق ہوا، ہماری کمر ٹوٹی، ملک ان کے حوالے کیسے کیا جا سکتا ہے؟

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.