انسانی حقوق کے ادارے انسانیت کی بقاء کیلئے جدوجہد کریں،اکرام الدین

0 277

انسانی حقوق کے ادارے انسانیت کی بقاء کیلئے جدوجہد کریں،اکرام الدین

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے انٹرنیشنل صحافی و انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانیت کیےحقوق کی پامالی ہو رہی ہے جس پر عالم انسانیت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کے حقوق

 

کیلئے جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے کئی سالوں سے کشمیر، فلسطین، شام، عراق، اور دیگر ممالک میں بے گناہ قتل عام جاری ہے جو انسانیت کی تذلیل ہے۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کیلئے ہر فرد کو آواز اٹھانا چاہیے کیونکہ ہر مذہب نے انسانی حقوق پر بھرپور توجہ دینے پر بات کی ہے انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو

 

بنیادی حقوق دینا بہت اہم اور ضروری ہے جب تک انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے تب تک انسانیت کا متحد و متفق ہونا نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن واحد آرگنائزیشن ہے جو انسانیت کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے انہوں نے ہمیشہ دنیا بھر کی انسانیت کیلئے آواز اٹھائی ہے اور

 

اٹھا رہے ہیں۔انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے انٹرنیشنل صحافی و انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں سے بھی مطالبہ ہے کہ انسانیت کی بقاء کیلئے جدوجہد کرنے میں کردار ادا کریں تا کہ دنیا بھر میں انسانیت کی جو تذلیل ہو رہی ہے وہ بند ہو سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.