گیس کی قیمتوں میں اضافہ قابل افسوس ہے،شہبازعبدالجبار
گیس کی قیمتوں میں اضافہ قابل افسوس ہے،شہبازعبدالجبار
گیس کی قیمتوں میں 124فیصداضافہ قابل افسوس طرز عمل ہے۔عوام کی مسلسل پامالی اب ناقابل پرداشت ہے۔گیس اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سےشہری ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔وزیراعظم اور ان کی کابینہ قوم کو سبز باغ دکھانے کے سوا عملا کچھ نہیں کر پارہے ۔ اشیائے خوردو نوش چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔مہنگائی کے بے قابو جن نے غریبوں کا جینا محال کر رکھا ہے ۔ اس
ناگفتہ صورتحال آئی ایم ایف کی خواہش پرگیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات و پریشانی میں اضافے کا باعث ہے۔حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غریب عوام کا ختم کرنے کے مشن پر لگی ہوئی ہے۔گیس کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں124فیصد تک اضافے پر ردعمل کا اظہار
کرتے ہوئے شہبازعبدالجبارکا کہنا تھا کہ کھانا بنانے کےلیے عوام کو گیس میسر نہیں ۔عوام گھریلو گیس خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ گھریلو گیس کی قیمتوں میں 124فیصد تک اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور حکمرانوں کی منہ بولتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ قوم بڑھتی مہنگائی کی چکی میں پس رہی
ہے۔حکمران طبقہ جس کا کام مسائل کو کنڑول کرنا تھا وہ محض پریس کانفرنس تک محدود ہیں۔انہیں عوام اور ملک کی کوئی پرواہ نہیں ۔ معیشت روز بہ روز زوال کا شکار ہے۔ تعلیم ، ادویات،روز مرہ کی اشیاء غریب کی دسترس سے بالاتر ہوتی جا رہی ہیں۔ مہنگائی کے اس طوفان نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے۔اگر حکمرانوں کی اقتدار کی جنگ ختم ہوجائے تو خدارا عوام کے مسائل کی طرف بھی توجہ دیں ۔ قیمتوں میں فوری کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے