پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہونگے، جمال شاہ کاکڑ

0 73

پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعہ کے روز جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں جمال شاہ کاکڑنے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کر کے پاکستان کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔جمال شاہ کاکڑنے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،حکومت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد سے جلد سے گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔انہوں نے دھماکے سے جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔دریں اثناء جمال شاہ کاکڑ نے سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے ججز اپنے تجربہ کاری، دانشمندی اور وسیع قانونی فہم سے عدلیہ میں انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گے ،عدلیہ کے آئین وقانون کے مطابق فیصلوں سے ہی عوام میں اعتماد بڑھ جاتاہے ،دیانتدارواصول پسند ججز سپریم کورٹ کے ذریعے عدالتی اصلاحات وانصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کرداراداکرسکتے ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.