کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں بروزہفتہ16مارچ کو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ کھلی کچہر ی میںآپریشن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر اپنے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز، سب ڈویژنل افسران اور ریونیو آفیسرز کے ہمراہ صارفین کی شکایات معلوم کریں گے اور اُنکے ازالہ کیلئے موقع پر ہی اقدامات کریں گے ۔اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام کیسکوعالم خان سب ڈویژن کے دفتر واقع کلی عمرعالموچوک کوئٹہ میں بروز ہفتہ16مارچ کو بوقت صبح11بجے کھلی کچہری پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ اسی طرح کیسکو خضدارسرکل کے تحت مستونگ سب ڈویژن کے آفس مستونگ شہرمیں، کیسکوسبی سرکل کے زیراہتما م ڈھاڈرسب ڈویژن کے دفتر میں، پشین سرکل کے تحت کیسکویارو سب ڈویژن کے دفتر میں بوقت صبح11بجے کھلی کچہری منعقد ہوں گی ۔لہٰذاکیسکونے متعلقہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات یعنی بلوں کی درستگی ، غلط میٹرریڈنگ ، نئے کنکشنز کی فراہمی اور بجلی سے متعلق دیگرمسائل کے حل کیلئے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کریں تاکہ اُن کی شکایات کاازالہ کیاجاسکے واضح رہے کہ کیسکو لورالائی اورمکران سرکل کی ٹیمیں برف باری اوربارشوں سے متاثرہونے والے علاقوں میں گرے ہوئے کھمبوں کی مرمت اور بجلی کی بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں جس کے باعث وہاں کھلی کچہری منعقد نہیں ہوں گے۔