افسران ٹیکسز کی وصولی کی رفتار تیز کریں، مکیش کمار چاولہ

0 211
کراچی صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ وائن شاپس سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار کو اس کی اصل روح میں نافذ کریں اور مذکورہ وائن شاپس کے اوقات کار قانون کے تحت چلنے چاہیں۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات عبد الرحیم شیخ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ، شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ افسران کی بنیادی ذمداری ہے کہ ان وائن شاپس کو قانون کے دائرے میں لاتے ہوئے ان کو مقررہ اوقات کار کا پابند بنائیں اور شراب کی غیر قانونی طریقے سے فروخت کو ناکام بنادیا جائے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں اور جو افسران اپنی ذمداریاں انجام دینے میں ناکام رہیں گے ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ڈائریکٹرز ٹیمیں تشکیل دیں جو ان شاپس کا اچانک دورہ کریں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے افسران کو ٹیکسز کی وصولی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مخلصانہ کوشش کرنے کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ وہ اپنے علاقے کی ٹیکسز کی وصولی کی صورتحال کو ہر حال میں بہتر کریں۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.