وفا قی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیارکی اقتصادی تعا ون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں گفتگو

0 306
اسلام آباد وفا قی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور اصلا حات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم میں علاقائی روابط کو فروغ دینے کی بڑی صلا حیت ہے اور اس سے رکن ممالک کے درمیان تجارت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات اقتصادی تعا ون تنظیم (سایکو)کے سیکرٹری جنرل ہادی سلیمان پور سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔ وزیر نے علاقائی تجارت بڑھانے کے لیمیکنزم کی تشکیل کی ضرورت پر زوردیا ہے اور کہا کہ مستقبل میں تعا ون کے لیئے نئے شعبہ جات کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیر نے ساحل،ریل اور سڑک کے ذریعے ممالک کو ملانے پر توجہ مرکوز کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ علاقائی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے لءئے سہولیات فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ وزیر نے کہا کہ ای سی او کا وژن 2025شاندار فریم ورک ہے۔ملاقات کے دوران ای سی او تجارتی معاہدہ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور زور دیا گیا کہ رکن ریاستوں کے باہمی مفاد میں تجارتی رکاوٹوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ وزیر نے منصوبہ بندی کمیشن کے کاموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل ای سی او نے کہا کہ پاکستا ن فعال رکن ہے اور توقع ہے کہ تمام رکن ممالک میں باہمی تعاون کے ذریعے اس کے تمام ا غراض و مقاصد پورے ہو جائیں گے۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.