وزیراعلیٰ بلوچستان کا قومی شاہراہوں کو دورویہ بنانے کیلئے عمران خان کو خط

کراچی سے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ چمن تک کل 813کلومیٹر قومی شاہراہ ہے اس شاہراہ پر اموات کی شرح بہت زیادہ ہے

3 347

وزیراعلیٰ بلوچستان کا قومی شاہراہوں کو دورویہ بنانے کیلئے عمران خان کو خط

کوئٹہ (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے قومی شاہراہوں کو دورویہ بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیاہے ۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ میں آپ کی توجہ بلوچستان کے دیرینہ وحل طلب مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتاہوں قومی شاہراہ این 25جو ریجنل کارپوریشن فارڈویلپمنٹ (آرسی ڈی شاہراہ) کے نام سے مشور ہے جو کراچی سے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ چمن تک کل 813کلومیٹر قومی شاہراہ ہے اس شاہراہ پر اموات کی شرح بہت زیادہ ہے ،روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گاڑیاں اس شاہراہ پر چلتی ہیں سنگل ہونے کی وجہ سے اس شاہراہ پر اس سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور بدقسمتی اس روڈ کو کلر روڈ کانام دیاگیاہے جہاں دہشتگردی ،وباءسے زیادہ جانیں لے لیں ،خط میں کہاگیاہے کہ ہماری حکومت نے بلوچستان بھر کی قومی شاہراہوں بالخصوص کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کااظہار کیاہے تاکہ لوگوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کیلئے مکمل سہولیات میسر ہوں آپ سے درخواست ہے کہ آئندہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کیلئے مکمل تعاون کیاجائے تاکہ اس کو ہنگامی بنیادوں پر عملی جامہ پہنایاجاسکے ۔

You might also like
3 Comments
  1. […] ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ اگرتنخواہوں اور الائونسز میں […]

  2. […] ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ کارکردگی ،حقیقی عوامی خدمت […]

  3. […] ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ نہ میری ضد ہے نہ ہی انا 20ارب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.