سیاست کا تعلق براہ راست انسانیت کی فلاح و بہبود سے ہوتا ہے،سردار کھیتران

صد خوشی ہوئی کہ ایوان بالا کا نو منتخب چئیرمین بھی اس پسماندہ صوبہ سے تعلق رکھتا ہے

1 406

سیاست کا تعلق براہ راست انسانیت کی فلاح و بہبود سے ہوتا ہے،سردار کھیتران

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران نے نو منتخب چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو دوبارہ ایوان بالا کا چئیرمین منتخب ہونے اور ڈپٹی چئیرمین مرزا اقبال آفریدی کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صد خوشی ہوئی کہ ایوان بالا کا نو منتخب چئیرمین بھی اس پسماندہ صوبہ سے تعلق رکھتا ہے۔اب صوبہ کی خوشحالی و ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ کی پسماندگی کو دور کرنے کا وقت آچکا ہے سیاست کا تعلق براہ راست انسانیت کی فلاح و بہبود سے ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے بعد مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے اعلی عہدہ داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں صادق سنجرانی کی جیت سے بلوچستان کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے گا صادق سنجرانی کی جیت صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا اعلان ہے۔

اب ان کے آپس میں دست و گریباں ہونے کا وقت قریب آچکا ہے

جبکہ عوام کو زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی ہمارا منشور اور حق کا ساتھ دینا ہمارا نصب العین ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں ہماری جیت سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مزید پھوٹ پڑنے کا اندیشہ قائم ہے۔اب ان کے آپس میں دست و گریباں ہونے کا وقت قریب آچکا ہے۔جبکہ حکومت کی اس کامیابی سے یہ حقیقت بھی عیاں ہو گیا ہے کہ چوروں اور مفاد پرست سیاست دانوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور اب یہاں کے عوام تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

وزیر خوراک نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں بلا نسل و زبان اور قوم و قبیلہ عوام کی بھلائی اور مفاد عامہ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ہم نے ساحل اور وسائل پر صوبے کے عوام کے حق و ملکیت کو قانونی تحفظ دے دیا ہے ہم بلا نسل و زبان اور قوم و قبیلہ کے عوام کی بھلائی اور مفاد عامہ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں سردار کھیتران نے کہا کہ بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے اور ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ صوبہ کی ترقی کے لیے تمام تر کوششیں کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ ماضی میں حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام ترقیاتی سکیمات کے حقیقی ثمرات سے محروم ہوئے۔جبکہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارا صوبہ بلوچستان اور یہاں کے عوام کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔صوبائی وزیر خوراک نے توقعات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ایوان بالا میں مفاد عامہ کے لیے قانون سازی اور صوبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اس بابت بہترین کردار ادا کریں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] لائن)اداکار میکال ذوالفقار نے کہا کہ وہ شخص خوش قسمت انسان ہوگا جس کی شادی صباقمر سے ہوگی ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.