وقت کو قیمتی بنائیں اور اسکی قدر کریں
وقت کی قدر کریں اور اسے قیمتی بنائیں کیونکہ وقت کا ضیاع ایک طرح کی خودکشی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ خودکشی ہمیشہ کے لیے زندگی سے محروم کردیتی ہے اور وقت کا ضیاع ایک عرصے تک زندہ کو مردہ بنادیتا ہے۔ اگر ہم وقت کی قدر کریں گے تو بے شمار فواد ہمیں ملیں گے۔ یہی منٹ گھنٹے اور دن جو ہم غفلت اور بے کاری میں گزارتے ہیں اگر ہم اس کا حساب کریں تو انکی تعداد مہینوں بلکہ برسوں تک جاپہنچتی ہے۔ اگر ہمیں کوئی کہے کہ آپ کی زندگی سے کچھ سال کم کردیے گئے ہیں تو یقینا ہمیں بہت بڑا صدمہ ہوگا لیکن ہم بے کار بیٹھے ہوئے اپنی عمر کو برباد کررہے ہیں۔ انسان کو سب سے زیادہ نقصان اور خسارہ جو بے کاری اور وقت ضاع کرنے سے ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ بے کار آدمی کے خیالات ناپاک اور ناقص ہوجاتے ہیں اور انسان طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوتا ہے چوری ڈکیٹی ظلم و ستم اور شراب نوشی وہی لوگ کرتے ہیں جو بے کار رہتے ہیں۔ جب تک انسان وقت کی قدر نہیں کرے گا اس وقت تک وہ فضول اور گناہ کے کاموں کی طرف متوجہ رہے گا۔ انسان اس وقت صحیح انسان بن سکتا ہے جب وہ اپنے وقت کی نگرانی کرے ایک منٹ بھی فضول ضاع نہ کرے ہر کام کو کرنے کے لیے وقت مقرر کرے بعض لوگوں کہ یہ علم نہیں ہوتا کہ وہ اپنے وقت کا زیادہ حصہ کہاں اور کیوں گزار رہے ہیں تو ان کے لیے بہترین حل یہ ہے کہ وہ تنہائی میں بیٹھ
کر حساب لگائیں کہ آج میں نے کتنا وقت کام کیا اور کتنا وقت فضول کے کاموں میں گزارا۔ پریشانی اور تردد سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ کا وقت کبھی ضاع نہیں ہونا چاہیے سستی انسان کو اس طرح کھاجاتی جس طرح لوہے کو زنگ۔ پانچوں نمازوں کو بھی مقرر وقت پر ادا کریں کیونکہ نماز کی پابندی بھی بہت ضروری ہے۔ گزرے ہوے وقت کو اب
چھوڑیں کیونکہ وہ اب ہمارے ہاتھ نہیں آئے گا بلکہ آگے سے روک کر اسے اپنے قابو میں لایں۔ اللہ تعالی ہمیں وقت کی پابندی اور قدر کرنے کی توفیق دیں آمین