ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پہلا اختلاف سامنے آگیا
ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پہلا اختلاف سامنے آگیا
وزیراعظم کی طرف سے ارسا اتھارٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری پر پیپلز پارٹی کے اختلافات، نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا۔وزیراعظم نے گزشتہ روز گریڈ 22 کے ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ظفر محمود کو ارسا اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ وزیراعظم کے سیکر ٹری اسد الرحمن گیلانی نے منظوری کا مراسلہ سیکر ٹری آبی وسائل کو بھیج دیا جبکہ کاپی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو بھیجی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ ہم ن لیگ کے اتحادی نہیں، انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ ارسا کا چئیرمین وفاق کا نمائندہ ہوگا، کابینہ اجلاس میں اس معاملے پر احتجاج کا فیصلہ ہوا۔
یہ معاملہ وفاقی حکومت کو قومی اسمبلی میں لے جانا چاہیے تھا۔چیئرمین ارسا کی تقرری کے معاملے پر سندھ حکومت کے شدید تحفظات سامنے آئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سید نو ید قمر نے بھی قومی اسمبلی میں اس ایشو کو اٹھایا اور تقرری پر اعتراض کیا۔بعد ازاں وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان رابطہ ہوا۔
وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی بھی کرادی۔خیال رہے کہ ارسا اتھارٹی صوبوں پانی کی تقسیم اور مانیٹرنگ کی ذمہ دار ہے۔ ان کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن وزارت آبی وسائل جاری کرے گی۔جام خان شورو نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بی ایم سی ہسپتال کے 20غیر حاضر ڈاکٹر معطل
[…] ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پہلا اختلاف سامنے آگیا […]
[…] ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پہلا اختلاف سامنے آگیا […]