پاکستان نے اسرائیل کو آخر کار بڑی دھمکی دیدی
پاکستان نے اسرائیل کو آخر کار بڑی دھمکی دیدی
کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر قابل مذمت ہے، بھارتی جیلوں میں کشمیری رہنماو¿ں کو عرصہ دراز سے قید رکھا ہوا ہے۔ بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چارج سنبھال لیا ہے، انکو خارجہ امور متعلق بریفنگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک کا بنیادی رکن ہے، پاکستان سارک میں اپنی ذمہ دارایاں نبھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی کارکنوں پر حملہ قابل مذمت ہے، رفح میں خوراک کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں کی پاکستان بھرپور مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر قابل مذمت ہے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان ا?زاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے، اور پاکستان کی پہلی ترجیح غزہ میں محصور عوام کے لیے امداد کی فراہمی ہے۔