چیف اکرام الدین کا مینا خان کو صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مقرر ہونے پر مبارکباد

0 131

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ مینا خان کو صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن خیبر پختون خواہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ مینا خان اعلی تعلیم کی بہتری میں اور اساتذہ کرام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کلیدی کردار ادا کرے گی کیونکہ اعلی تعلیم کی حصول وقت کی اشد ضرورت ہے اس لئے اعلی تعلیم کے شعبے پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے تا کہ ہر نوجوان بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کریں انہوں نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ بانی عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کی مینا خان کو صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مقرر کرنا بہترین اقدام ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.