سینیٹ انتخابات، عبدالقدوس بزنجو ، دوستین ڈومکی اور عبدالشکور سینیٹرز منتخب
بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات منعقد ہوئے، انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ شام چار بجے تک جاری رہا جس کے بعد گنتی کا عمل جاری ہوا، تفصیلات کے مطابق رٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کیا، جس میں میر عبدالقدوس بزنجو ، میر دوستین ڈومکی اور عبدالشکور سینیٹر منتخب ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو 23ووٹ ، مسلم لیگ (ن) کے میر دوستین ڈومکی 17ووٹ اور جے یو آئی کے عبدالشکور 16ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔