یوٹیلیٹی اسٹورز کے کارکردگی تسلی بخش اور قابل داد ہے، طورگل خان جوگیزئی
قلعہ سیف اللہ (نامہ نگار) وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ہدایت پر ن لیگ کے مرکزئی رہنماء نوبزادہ طورگل خان جوگیزئی کے یوٹیلیٹی اسٹورزکے وئیرہاوس اور منی بازار کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریجنل منیجر عبدالباقی عاصم صاحب نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔کہ ضلع قلعہ سیف اللہ میں اس وقت دس یوٹیلٹی اسٹورز ہیں جس میں اشیاء خوردنوش ہمہ وقت دستیاب ہیں اور اسکے علاوہ عوامی سہولت کیلئے چار مزید آٹا پوائنٹ قائم کرینگے جوکہ سمعوار سے باقاعدہ آٹا پوائنٹ پر آٹا دستیاب ہونگے۔اور ہر پوائنٹ دو گھنٹے کے بعد مختلف جگہوں کو شفٹ کرینگے عوامی سہولت کیلئے ڈی سی آفس شکور آڈا اسٹیشن گروانڈ نسائی اور مسلم باغ کے مختلف مقامات پر آٹا پوائنٹ قائم ہوگا۔وزیراعظم کے ہدایات پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بنیفشریز کو انتہائی کم قیمت پر آٹا چینی اور گھی ہمہ وقت دستیاب ہونگے۔ریجنل منیجر عبدالباقی عاصم نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز فحال ہے اس وقت ریجن میں پچاس 50ملازمین کام کررہا ہے اور ماہانہ دوکروڑ روپےتک سیلز ہوتے ہیں۔نوابزادہ طورگل خان جوگیزئی نے ریجنل منیجر عبدالباقی عاصم اور انکے اسٹاف کے کارکردگی کو سراہا اور عوامی سہولیات کے پیش نظر ان سے کہا کہ علاقہ گوال باتوزئی اسمعیل زئی ایریا کو موبائل یوٹیلیٹی اسٹور کے ضرورت ہے اور ریجنل منیجر سے پرپوزل بھجوانے کا مطالبہ کیا۔کہ انشاءاللہ وہاں بھی ایک موبائل یوٹیلیٹی اسٹور قائم ہوگا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سنئیر رہنماء جمال خان مروزئی حاجی عطاء محمد جنرل سکریٹری کلیم اللہ خان کاکڑ جمال سردار نوابزادہ ریحان ودیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے