روزگار کے مواقع؛ سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا

0 89

سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، جس کے ذریعے شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارےملک میں 65فیصد یوتھ ہے۔ یہ پورٹل بنایا گیا ہے۔ اس ایپ میں نہ صرف پڑھے لکھے افراد بلکہ ان پڑھ ہنرمند بھی اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف گورنمنٹ بلکہ پرائیوٹ سیکٹرکےاداروں سے بھی ہم نے رابطہ کیا ہے وہ بھی اس پورٹل ایپ سے روزگارکےمواقع دیں گے۔ اکثرنوجوان سرکاری نوکری چاہتے ہیں۔ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم جیسے پروجیکٹ بھی ہیں، ایسے پروجیکٹ بھی بنائے ہیں جس سے لوگ ہنرمند ہورہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پورٹل قائم کیا ہے۔ یہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے۔ تمام شعبوں میں بھی ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھرتی کریں گے۔ صوبائی حکومت سندھ کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہنر مند نوجوانوں کو مواقع فراہم کررہی ہے۔ بلاول بھٹو چاہتے ہیں نوجوانوں کو مواقع ملیں۔ خواتین کی بھی تربیت کر کے انہیں روزگار کے قابل بنایا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.