جھلن اور کھوکھر برادری کے جھگڑے میں ہلاک راہگیر کے ورثاء نے جرمانے کے 25 لاکھ روپے آنے والے وفد کو معاف کرد یئے
جیکب آباد جھلن اور کھوکھر برادری کے جھگڑے میں فائرنگ قتل ہونے والے راہگیر کے ورثاء نے جرمانے کے 25 لاکھ روپے آنے والے وفد کو معاف کرد یئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں 11ماہ قبل جھلن اور کھوکھر برادری میں ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ میں ہلاک ہونے والے قصبہ احمد میاں سومروکے جانی ولد معشوق سومرو کے ورثاء نے جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،حافظ میر محمد بنگلانی ،عبدالحئی سومر واور دیگرکی قیادت میںگھر آنے والے وفد کو عزت دیتے ہوئے محمد ابراہیم سومرواور دیگرنے جرمانے کی رقم کے 25لاکھ روپے معاف کردیے جبکہ اس سے پہلے لیے گئے 5لاکھ روپے بھی واپس کردیے واضح رہے کہ گزشتہ سال17مئی کو ایئر پورٹ تھانہ کی حدود میں رمضان المبار ک میں قصبہ احمد میاں سومرونے کھوکھر اورجھلن برادری میں جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ میں راہگیر جانی سومرو ہلاک ہوگیاتھا جس کا مقدمہ پی پی کے عامر کھوکھراورفاروق کھوکھر کے خلاف درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ٹھل کے سماجی رہنماء محبوب سومرونے فریقین کی رضامندی کے بعد فیصلہ کیاجس میں جانی سومرو کے قتل کا 25 لاکھ جرمانہ عائد کیاتھا ۔