جعلی اکاونٹس کیس، آصف زرداری نے اپنا جواب نیب راولپنڈی جمع کرادیا

0 147

راولپنڈی جعلی بنک اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنا جواب نیب راولپنڈی جمع کرادیا ہے، نیب ٹیم جوابات کی جانچ کے بعد ڈی جی نیب راولپنڈی کو رپورٹ پیش کرے گی، بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا۔تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کیس پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا تحریری جواب نیب کو موصول ہوگیا، آصف زرداری نے 55 سوالوں کے تحریری جواب دیے ہیں۔ جواب پارک لین کیس اورلگژری گاڑیوں سے متعلق دیے گئے ہیں، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے جو اب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کوبھجوا دیے، ٹیم جوابات کی جانچ کے بعد ڈی جی نیب راولپنڈی کو رپورٹ پیش کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.