دورہ جنوبی افریقہ، پی سی بی نے ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

0 1

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا،ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں ناہید خان کی جگہ ارم جاوید شامل ،منیبہ علی، صبا نزیر، فریحہ محمود اور فاطمہ ثنا کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے ۔ ہفتہ کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کی کپتان بسمہ معروف ہوں گی جب کہ ثنا میر، ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ رف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرح سندھو، ندا ڈار، اومیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین، جویریہ ودود اور سدرہ نواز شامل ہیں۔ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں ناہید خان کی جگہ ارم جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق منیبہ علی، صبا نزیر، فریحہ محمود اور فاطمہ ثنا کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.