میرے پاس تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا بہترین موقع ہے ، عامر خان
لندن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پر امید ہوں،پاکستان میں باکسنگ کے لئے کام کرنا میرا مشن ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے لئے کام کرنا میرا مشن ہے،عامر خان اکیڈمی کے عثمان خان کی فائٹ دیکھنے دبئی جاں گا، عثمان وزیر کو ویزہ ملنے کی وجہ سے فائٹ دبئی میں تین مئی کو ہوگی۔عامر خان نے کہا کہ میرے پاس تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا بہترین موقع ہے، ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پر امید ہوں، مقابلے کے لئے اگلے ہفتے انگلینڈ سے نیویارک جا ئو ں گا۔واضح رہے عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان 20 اپریل کو فائٹ ہو گی۔