جانو بابا پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر ولن بن گئے
لاہور مقصود انور(جانو بابا )پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر ولن بن گئے،تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز کے بعدپاکستان فلم انڈسٹری میں نیا ولن مقصود انور عرف جانوبابا فلموں ،ٹی وی اور سٹیج میں مختلف کردار ادا کرتے کرتے سپر ولن بن گیا ،ہے انہوں فلم ’’ناگن ‘‘ایک جوگی کے روپ میں ولن کا کردار دا کیا اور اس کے بعد اب ولن کے کردار میں بہت سی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ایک ملاقات میں مقصود انور (جانوبابا) نے بتایا کہ محنت و لگن اور اچھے اخلاق سے انسان کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو لیتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کا نیا اوربہترین دور شروع ہوچکا ہے، پڑھے لکھے نوجوانوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی باگ دوڑسنبھال لی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جوبہت جلد پاکستان کا نام انٹرنیشنل مارکیٹ میں روشن کریں گے۔