پنجاب میں 40 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے، دیہاڑی دار طبقے کی بحالی ترجیح ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

0 128

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں 40 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے، حکومت عوامی ریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھار ہی ہے، دیہاڑی دار طبقے کی بحالی ترجیح ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا حکومت لاک ڈاون میں نرمی یا بڑھانے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرے گی، پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بھی بڑھا دی گئی ہے، میو ہسپتال سے مجموعی طور پر 59 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، تاحال میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے شکار 265 مریض زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کا صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جانا انتہائی مثبت تبدیلی ہے، حکومت پنجاب کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ، وباء کے تدارک اورعوامی ریلیف کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.