کورونا معاملے پہ قومی یکجہتی ، اتحاد اور وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری صرف وزیراعظم کی ہے ، مریم اورنگزیب

0 22

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے معاملے پہ قومی یکجہتی ، اتحاد اور وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری صرف اور صرف وزیراعظم کی ہے ،اپنے وزراء کے ذریعے میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں کو چور کہنے اور گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہو سکتی ،قومی یکجہتی قائم کرنے کے لئے تھوڑی دیر کے لئے ذہنی طور پہ عمران صاحب کو ملک کا وزیراعظم بننا ہو گا ، ایک بیان میں انہوں نے کہا ملک اِس وقت عمران صاحب کی طرف دیکھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کی ساتھ صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر متبادل معاشی اور ریلیف حکمتِ عملی دینا ہو گی ،کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے ملک کو اِس وقت قومی یکجہتی ، اتحاد اور ایک ہونے کی ضرورت ہے ،حکومت کی ساری توجہ اِس وقت ڈاکٹرز، طبی عملے کی حفاظت ، مزدور ، دہاڑی دار اور غریب طبقہ کی طرف ہونا چاہئیے،اس وقت ایک وڑن، واضح سوچ اور پورے پاکستان کے لئے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.