بھارت میں کورونا سے ایک ہی دن میں دولاکھ نئے کیسز سامنے آگئے

0 14

بھارت میں کورونا سے ایک ہی دن میں دولاکھ نئے کیسز سامنے آگئے

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت میں ایک روز کے دوران دولاکھ نئے کورونا کیسز سامنے آگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں یکم مئی سے سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے، عبادت گاہیں، تفریحی مقامات اور

شاپنگ مالز بند ہوں گے۔بھارت کے دارالحکومت دہلی کی تہاڑ جیل میں موجود 52 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 72 ہزار 115 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 1 کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 321 مریض سامنے آ چکے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.