بابراعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے

اگلا ہدف اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہوگا، کوشش کرونگا سخت محنت اور یکسوئی کا مظاہرہ کریں، قومی کرکٹ ٹیم کا بیان جاری

0 7

لاہور(ویب ڈیسک)بابراعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اختتام دنیائے

کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین کی حیثیت سے کیا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تین میچوں میں 228 رنز بنانے والے بابراعظم نے سیریز کے دوران مجموعی طور پر 28 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔سیریز کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درجہ بندی میں بھارت کے ویرات کوہلی اور پاکستان کے بابراعظم کے درمیان 20 ریٹنگ پوائنٹس کا فاصلہ تھا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.