ہمیشہ ایسے امن عمل کی حمایت جاری رکھیں گے جس کے مالک افغان ہوں،آرمی چیف

0 17

ہمیشہ ایسے امن عمل کی حمایت جاری رکھیں گے جس کے مالک افغان ہوں،آرمی چیف

راولپنڈی( ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انڈونی جے بلنکن اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت علاقائی ،سلامتی کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔ترجمان افواج پاکستان کے مطابق ٹیلی

فونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر افغان امن عمل کے حوالے سے ہونے والے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ایسے افغان امن عملکی حمایت جاری رکھے گا جس کے

افغان مالک ہوں،افغان قیادت اس کو لیکر آگے بڑھے اور اس کے لئے تمام شراکت داروں کے درمیان باہمی اتفاق رائے ناگزیر ہے ،امریکی وزیر خارجہ نے علاقے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی دوہرایا ۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاءکے ساتھ ساتھ افغان طالبان کے موقف اور ترکی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.