عوام کو سستی اشیاءفراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،قدوس بزنجو

0 17

عوام کو سستی اشیاءفراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،قدوس بزنجو

کوئٹہ (ویب ڈیسک )اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں منافع خوری اورمصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرور ت ہے عوام کو سستی اشیاءفراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

نے عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے بہت مثبت اقدامات اٹھائے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی مانٹرنگ بھی کی جائے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن ماہ رمضان میں ہم اپنی مسلمانیت کو بھول کر منافع خوری اور خود ساختہ مہنگائی کرکے لوگو ں کو اذیت میں مبتلا کرتے ہیں انہوں نے

کہا کہ دیگر مذاہب کے لوگ ماہ رمضان میں اپنے ممالک میں مسلمانوں کو ریلیف دینے کیلئے خوردونوش اور دیگر اشیاءسستی کردیتی ہیں لیکن ہمارے ہاں الٹا حساب ہے ماہ رمضان آتے ہی منافع خوری اورخوردنوش اور دیگر اشیاءمہنگا کرکے اپنی جیبیں گرم کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںمیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے یہی کہونگا کہ مانٹرینگ کیلئے وہ خود بھی جائے اور وزراءکو بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹاسک دے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.