حب سٹی پولیس کی کریک ڈاؤن کاروائیاں

0 191

حب سٹی پولیس کی کریک ڈاؤن کاروائیاں

حب (ویب ڈیسک)محکمہ پولیس کے ایک سب انسپکٹر کے گھر سے چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے چوری شدہ موبائل فون اور نقدی برآمد کرلیا ہے جبکہ بلوچ کالونی حب کے ایک دکان سے اسلحہ کے زور پر تین ملزمان نے نقدی چھین کر فرار ہونے

والوں کو ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو نے بروقت کاروائی کرکے ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم برآمد کرکے ڈکیتی میں استعمال ہونے والے پسٹل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایک اور دکان واقع بلوچ

کالونی میں ڈکیٹی ہوئی ان ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان نے ڈکیتی کا اعتراف کیا دوران تفتیش چین گئی رقم بارہ ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے پولیس چیکنگ کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 280 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا جبکہ گیٹرون کمپنی حب سے کیبل چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ کیبل کے

ٹکڑے مالیت 60 ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کیا ایس ایچ او حب سٹی یار محمد نے پولیس چیکنگ کے دوران ایک اور ملزم کو گرفتار کرکے قبضہ سے پولیس تھانہ سرسید کراچی کے ایریا سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گلشن غنی الہ آباد ٹاؤن حب سے ایک گھر سے موبائل فون ٹی وی دیگر گھریلو اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے قبضہ سے چوری شدہ سامان اور ایک پسٹول برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیاجرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی امن میں خلل ڈالنے والے عناصر سے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا حب سٹی سے جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں کا خاتمہ میرا مشن ہے انشاء اللہ بہت جلد شکیل گجر کے قاتلوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.