معاشرے کا ہر فرد اپنی اپنی جگہ پر اپنا کردار ادا کرے ،مولانا عبد الرحمن رفیق
معاشرے کا ہر فرد اپنی اپنی جگہ پر اپنا کردار ادا کرے ،مولانا عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق نے رمضان المبارک کے سلسلے میں مدرسہ ادارۃ القرآن والعلوم اسلامیہ محمدی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں تفسیر قرآن کے ابتدائی درس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ کردار مصطفوی اپنانے سے ہی امت مصائب و الام کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرکے غیروں کی غلامی سے نجات حاصل کرسکتی ہے،اسلام میں تزکیہ نفس اور قرب الہی کے حصول کیلئے ماہ صیام جیسے پرنور نعمت سے ہمیں نوازا ہے جو تحمل برداشت اور حسن اخلاق کا سب سے بڑا سبق ہے انہوں نے کہا کہ حسن معاشرت قوم کی اصل قوت اس کا اخلاق اور کردار ہے
اسی لیے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اخلاق کے بارے میں فرمایا کہ میں اچھے اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہوں،قرآن و حدیث کی روشنی میں آپ مجموعی اور انفرادی دونوں سطح پر اس بات کا جائزہ لیں کہ ہم کیسا معاشرہ تشکیل دے رہے ہیں اور مستقبل میں اس کے کیسے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے، اس جائزے کے بعد یہ بھی ضروری ہے
کہ معاشرے کا ہر فرد اپنی اپنی جگہ پر اپنا کرادر ادا کرے اور حسین اور پاکیزہ اسلامی معاشرت کی تشکیل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں انہوں نے کہا کہاس وقت ہمارے اندر وہ تمام عادات پائی جاتی ہیں جو غیر مہذہب اقوام کی پہچان ہوتی ہیں،ہم تہذیب یافتہ اقوام سے کچھ بھی نہیں سیکھ سکے۔دیکھا جائے تو اسلام نے ہمیں جو طرز زندگی سکھایا ہے وہ مہذب اقوام اپنا چکی ہیں