کوہلو لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گوبارود برآمد کرلیا
کوہلو(ویب ڈیسک) کوہلو لیویز فورس نے حساس اداروں کی اطلاع پر کوہلو اور دکی کے سرحدی پہاڑی سلسلے سیاہ کوہ کلیانی میں کامیاب کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گوبارود برآمد کرلیا جو کہ صوبے میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونے تھے
اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے بدھ کے روز لیویز لائن کوہلو میں پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ لیویز کیو آر ایف نے رسالدار میجر شیر محمد کی سربراہی میں گزشتہ شب تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔جس میں بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے تخریب کار اسلحہ صوبے میں تخریب کاری
کے بڑے منصوبے کیلئے زیر زمین چھپائے ہوئے تھے جن کو حساس اداروں کی اطلاع پر لیویز فورس نے بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے برآمد کرلیا ہے اسلحے میں 82 مارٹر گولے 52 عدد،آر پی جی 7 روند 14 عدد،آر پی جی 7 فیوز 15 عدد،بی ایم 12 روند 04 عدد،بی ایم 12 فیوز 2 عدد، تھری نائن تھری رائفل 2 عدد،بارودی مواد01 کلوگرام،ڈیٹونیٹر کیبل 10 میٹر،اے پی ایم 1 عدد،اے ٹی ایم کیس 06 عدد،اے ٹی ایم فیوز 10 عدد شامل ہیں اسسٹنٹ کمشنر
عبدالستار مینگل نے مزید بتایا کہ لیویز کیو آر ایف نے بروقت کارروائی کرکے تخریب کاروں کے مکروہ عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں ہماری فورس اور ادارے ایسے امن دشمن عناصرسے نمٹنا جانتے ہیں علاقے میں تخریب کارروں کی سرکوبی کی جارہی ہے جنہیں جلد گرفتار کرنے میں کامیاب ہونگے کوہلو میں لیویز فورس کی تخریب کارروں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں قابل ستائش ہیں فورس کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابراہیم نے کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لیے پچاس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔
[…] کوہلو (رپورٹ محمد شفیع مری) تفصیلات کے مطابق آج سابق صوبائی وزیر و سینیٹر میر محبت خان نے یونین کونسل سفید کا دوراہ کیا عوامی حلقوں سے ملاقات علاقائی امور پر گفتگو اور قبائلی رہنما وڈیرہ کنگر خان کے صاحبزادہ وڈیرہ لیاقت علی کے شادی میں بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر میر اسماعیل خان اپنے صاحبزادہ زوار مری کے ہمرہ بھی موجود تھے۔ […]