احترام رمضان و تقدس رمضان کا خیال رکھنا تمام طبقات پر ضروری ہے، ولی محمد بڑیچ
احترام رمضان و تقدس رمضان کا خیال رکھنا تمام طبقات پر ضروری ہے، ولی محمد بڑیچ
خضدار(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے کہاہے کہ احترام رمضان و تقدس رمضان کا خیال رکھنا تمام طبقات پر ضروری ہے، رمضان المبارک کامہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں رواداری صلہ رحمی کو فروغ دیکر معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کی جاسکتی ہے۔ماہِ رمضان کے دوران مہنگائی پر قابو پانے اور اشیائے
خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے تمام تر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں، گرانفروشی اور اشیاء مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر بیچنے والوں کے خلاف کاروائی اور قانون پر سختی سے عملدر آمد کردیا جائیگا،یوٹیلٹی اسٹورز کی بھی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ وہاں بھی عوام کواشیائے ضروریہ بہ آسانی دستیاب اور لوگ ریلیف حاصل کرسکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے امت کو تحفہ کے طور پر عطاء کیا گیا ہے اس مبارک مہینے میں ایک دوسرے کے ساتھ مد د تعاون صلہ رحمی اور غریب و بے بس افرادیتیموں پر دست شفقت کی بے حد ضرور ت ہے،
نماز روزہ اور عبادات میں مشغول ہونا ہی صل کامیابی ہے قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیراہ ہوکر نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ ضابطہ حیات ایسا ہونا چاہیے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں لاچار و مجبور اور پڑوسیوں کا خاص خیال رکھا جائے سحر و افطار میں میں سب میں خوشیاں بانٹا جائے اور سب کے چہروں پر مسکراہٹ لائی جائے۔