سونم کپورکے گھرمیں بڑی چوری ہوگئی؟
سونم کپورکے میں بڑی چوری ہوگئی؟
نئی دہلی: بولی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کی دہلی میں رہائش گاہ سے گزشتہ دنوں ہونے والی کروڑوں روپے کی چوری کے الزام میں ان کی ایک نرس اور اس کے
شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ چوری 11 فروی کو ہوئی تھی اور 23 فروری کو اس کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقدی اور زیورات چوری کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اپرنا رتھ ولسن اداکارہ کی ساس کی نرس تھیں جبکہ ان کے شوہر نریش کمار ساگر ایک نجی ادارے میں اکاؤنٹنٹ تھے۔
تاہم چوری کیا گیا نقدی اور زیورات بازیاب کرانا اب بھی باقی ہے۔