رحمٰن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گیارویں مفت ڈائیلنسز سینٹر کا افتتاح

0 27

برناڈشا نے کہا تھا اچھے کاموں کا معیار صرف ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ ان سے نوع انسانی کو مسرت حاصل ہو ، ڈاکٹر وقار احمد نیاز چیئرمین رحمٰن فاؤنڈیشن کی زندگی کا وہ دن رائیگاں جاتا ھے جس دن ڈوبتے ہوئے سورج نے موصوف کو کوئی نیک کام کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ ایسی نوبت کبھی بھی نہیں آتی سورج نے ہمیشہ ڈوبتے ہوئے ڈاکٹر وقار احمد نیاز کو خیر و بھلائی کے کاموں میں سبقت لیتے دیکھا ھے وہ جانتے ہیں کہ اللہ سے نزدیک ہونے کے لئیے اللہ کے بندوں سے نزدیک ہونا پڑتا ہے اور حسن بغیر نیکی کے ایسا پھول ہے جس میں خوشبو نہ ہو ، جب نیکی تمہیں مسرور کرئے اور برائی افسردہ کرے تو تم مومن ہو ، دوسروں سے اچھائی کرتے ہوئے یہ سمجھو کہ تم اپنی ذات سے اچھائی کر رہے ہو اچھے لوگوں کا طور طریقہ اچھے کام کرنا ہے اور اچھے کاموں ہی کو اعمال حسنہ یا اعمال خیر کہتے ہیں ، ڈاکٹر وقار احمد نیاز کا میں ممنون احسان ہوں جنہوں نے ہم سب کو نیکی کی آب جو کو رواں دواں رکھنے میں شامل رکھا ہوا ہے ، نیکی کے چھوٹے چھوٹے کام اور پیار و محبت کی چھوٹی چھوٹی باتیں ہماری اس زمین کو جنت نظیر بنا دیتی ہیں ، ڈاکٹر وقار احمد نیاز اس دھرتی کو جنت نظیر بنانے میں ھمیشہ پیش پیش رہے ہیں ، آپ کا قول ہے آپ لوگ اچھے لوگوں کو تلاش کرنے کی بجائے خود اچھا ہونے کی کوشش کریں ، اور حقیقت یہ ہے کہ اچھا وہی ہے جو اچھے کام کرتا ہے غالب نے اچھے لوگوں کے لیئے تو نہیں کہا تھا اس نے تو اپنے محبوب کو دعا دی تھی مگر فرح دیبا نے اسے حرزِ جاں بنا لیا ہے ،

تم سلامت رہو ہزار برس

ہر برس کے دن ہوں پچاس ہزار

میں نے اس شعر کے دعائیہ کلمات کو مبالغہ قرار دیا تھا لیکن جب سمجھ آئی تو پتہ چلا کہ مبالغہ نہیں ہے آپ تا ابد بھی زندہ رہ سکتے ہیں اور زندہ رہنے کے لیئے آپ اچھے کام کریں ، کامونکی میں رحمٰن فاؤنڈیشن کے گیارویں گردوں کی صفائی کے مرکز کا افتتاح ہو گیا ہے زبیدہ غفور میموریل ہسپتال میں گردوں کی صفائی کے مرکز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف کالم نگار میرے قلم قبیلے کے سردار پروفیسر توفیق بٹ تھے افتتاحی تقریب میں چیئرمین رحمٰن فاؤنڈیشن ڈاکٹر وقار احمد نیاز ، چیئرمین زبیدہ غفور میموریل ٹرسٹ ہسپتال سیٹھ عبدالرب عدنان، ڈائریکٹر پیس فاؤنڈیشن سعد الطاف بٹ ، برگیڈیئر محمد طارق، لیفٹینٹ کرنل جاوید اقبال، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحمٰن فاؤنڈیشن فرح دیبا، مینجنگ ڈائریکٹر میاں الفت رسول، ڈائریکٹر نوازش لودھی، ڈائریکٹر فردوس نثار ، ڈائریکٹر موٹیویشنل ڈاکٹر طلعت فرخ صدیقی، کالم نگار چوہدری عبدالمجید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر توفیق بٹ نے کہا موجودہ دور میں ایسے فلاحی منصوبے کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے رحمٰن فاؤنڈیشن اور پیس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے خاموشی سے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن ہمیشہ سے مستحق مریضوں کو معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے انہوں نے بتایا کہ جدید مشینری سے آراستہ یہ گردوں کی صفائی کا یہ مرکز مریضوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرے گا ، ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اپنے ان خصوصی معاونین کا تذکرہ کرتے ہوئے جن کا تعاون جزوِ اعظم کی حیثیت رکھتا ہے ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے ان کے عطیات کا خصوصی ذکر کیا جن میں عبدالرزاق سکہ فیصل آباد ، جناب طارق مغل لاھور اور جناب سلیم بریال سیالکوٹ کے نام نامی اسم گرامی نمایاں ہیں، سیٹھ عبدالرب عدنان ، سعد الطاف بٹ نے بھی اس منصوبے کو انسان دوستی کا عملی نمونہ قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھے جائیں گے تقریب کے اختتام پر تمام مہمانان گرامی نے گردوں کی صفائی کے مرکز کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ ، مریضوں کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے والے یہ لوگ کسی بھی معاشرے میں ایک روشن چراغ کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو تا ابد زندہ رہ سکتے ہیں زبیدہ غفور میموریل ٹرسٹ ہسپتال عدنان گارڈن کامونکی کے منتظمین سیٹھ عبدالرب عدنان چیئرمین زبیدہ غفور میموریل ٹرسٹ ہسپتال سعد الطاف بٹ ، ڈائریکٹر پیس فاؤنڈیشن تا ابد زندہ رہنے والے کام کر رہے ہیں بقول محسن نقوی کے کہ

عمر اتنی تو عطا ہو میرے فن کو خالق

میرا دشمن میرے مرنے کی خبر کو ترسے

زبیدہ غفور میموریل ٹرسٹ ہسپتال عدنان گارڈن کامونکی میں گردوں کی صفائی کے مرکز کا افتتاح جس ہستی سے کروایا گیا وہ بہت بڑے صحافی بہت بڑے کالم نگار اور سب سے بڑھ کر وہ ایک عظیم انسان ہیں ، میں نے امجد اسلام امجد ، جمشید مسرور ، ڈاکٹر اجمل نیازی اور حسن رضوی مرحوم کے دوستوں میں انہیں پایا ہے ، ہم سخن ساتھی ان کی تنظیم نے بڑے بڑے شعرا کو متعارف کرایا ہے ، دلدار پرویز بھٹی مرحوم اور عطا ء اللہ عیسیٰ خیلوی کو بھی ہم سخن کے فورم پر موجود پایا ہے ، توفیق بٹ کی گفتگو کی جستجو میں ناظرین و سامعین کی آرزو جاگ اٹھتی تھی کیونکہ

تاثیر برق حسن جواں کے سخن میں تھی

ایک لرزش خفی میرے سارے بدن میں تھی

آج جب میں نے جناب پروفیسر توفیق بٹ کی ذات گرامی کو کامونکی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے زبیدہ غفور میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں گردوں کی صفائی کے مرکز کا افتتاح کرتے دیکھا تو بڑی روحانی مسرت محسوس ہوئی ، میاں سہیل عارف وائس چیئرمین تاجران اتحاد گروپ پاکستان کامونکی ، لیفٹیننٹ کرنل جاوید اقبال ، ڈاکٹر ناہید ڈائریکٹر آسٹریلیا ، برگیڈیئر طارق محمود ، نوازش گل جمال لودھی ڈائریکٹر رحمٰن فاؤنڈیشن ، میاں الفت رسول ایم ڈی رحمٰن فاؤنڈیشن ، عبدالرب عدنان چیئرمین زبیدہ غفور ٹرسٹ ھسپتال ، سعد الطاف بٹ ڈائریکٹر پیس فاؤنڈیشن ، شازیہ فیاض ڈائریکٹر پروموشن رحمٰن فاؤنڈیشن ، ڈائریکٹر موٹیویشنل ڈاکٹر طلعت فرخ صدیقی ، محترمہ فردوس نثار ڈائریکٹر رحمٰن فاؤنڈیشن و ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس لاھور سے تشریف لائے تھے ، جناب نعیم ارشاد گل اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نقیب محفل اسلم سیمآب کی آمد متوقع تھی لیکن اس سعادت مند بیٹے نے اپنے والد گرامی کو ایئرپورٹ لاہور امریکہ کے لیے الوداع کہنا تھا ان کی پوری توجہ پوری یکسوئی کے ساتھ اپنے والد گرامی کی سہولت پر مرکوز تھی جس کی وجہ سے وہ تشریف نہ لا سکے ، ڈاکٹر وقار احمد نیاز چیئرمین رحمان فاؤنڈیشن کی زبانی کاموں کی کے اس گردوں کی صفائی کے مرکز کے بارے میں سن رکھا تھا اور وہ اس کی بہت زیادہ تعریف کر رہے تھے اور ان کی گئی ساری باتیں جب کاموں کی اس مرکز کو دیکھانی کے ماحول میں چلا گیا اور حقیقت یہ ہے کہ ایسا مثالی مرکز میں نے پہلے سن رکھا تھا اب اپنی انکھوں کے سامنے دیکھ رہا تھا شنیدرا کیف بود بمعنی سننے اور دیکھنے میں بڑا فرق ہوتا ہے زبیدہ وفود میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے چیئرمین سیٹ عبدالرب عدنان کی انکسار میں میں نے افتخار تلاش کیا اور حقیقت یہ یہ وہ لوگ ہیں جو کسی بھی معاشرے میں ان لوگوں کا وجود ایک روشن چراغ کیا صرف ہے جناب سعد الطاف جو پیس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہیں میں نے ان کی خاموشی میں بھی فساد و بلاغت کے دریا بیت دیکھے ہیں برگیڈیئر طارق محمود جن کا دل دکھی انسانیت کے لیے تڑپتا اور گردوں کے مریضوں کے لیے اپ بے چین رہتے ہیں ان کی امد کسی وسیعہ سے کم نہ تھی رحمان فاؤنڈیشن فری ڈائیلائٹس سینٹر کے وار میں مرکز ای افتتائی تقریب میں مہمان خصوصی جناب پروفیسر توفیق بٹ جو میرے قلم قبیلے کے سردار ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک استاد ہیں اور استاد کا جو مقام ہے وہ ٹاٹا برلا کی دولت سے کئی زیادہ استاد کی دولت ہوتی ہے مجھے جتنی قلبی اور روحانی مسرت اس حوالے سے ہوئی کہ اس مرکز کا افتتاح کے لیے جس ہستی کا انتخاب کیا گیا وہ کتنا حسین ہے وگرنہ ایسے مراکز یہ کی افتتائی تقریبات میں میں اسی ایم این اے ایم پی اے وزیر ای کو دیکھتا رہا ہوں لیکن اج جتنی قلبی اور روحانی مسرت مجھے اپنے ہم سخن ساتھی پروفیسر توفیق بٹ کے حوالے سے ہوئی اس نے دل میں اطمینان افروز باد صبح گاہی کی لہر دوڑا دی اور زبیدہ غفور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے چیئرمین سیٹھ عبدالرب عدنان اور سعد الطاف کی خاندانی شرافت اور تہذیب کی مہر ثبت کر دی ، میں دل کی گہرائیوں سے جناب ڈاکٹر وقار احمد نیاز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اتنے خوبصورت بہت ماحول میں گردوں کی صفائی کے اس مرکز کا افتتاح جناب پروفیسر توفیق بٹ کے دست مبارک سے دیکھ کر کامیابیاں اور کامرانیاں دوش بدوش نظر آئیں ، مہمان خصوصی جناب پروفیسر توفیق بٹ صاحب گردوں کے امراض اور گردوں کے مریضوں کے درد و اثر سے بخوبی واقف تھے اور انہوں نے جس خوبصورتی سے اظہار خیال فرمایا وہ ایسا حوصلہ افزا تھا بلکہ ان کی یہ حوصلہ افزائی مسیحائی سے کم نہ تھی اپ نے کاموں کی میں گردوں کی صفائی کے اس مرکز کو علاقے کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ قرار دیا اور انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو لاہور جاتے تھے ان کے لیے کاموں کی میں یہ سنٹر غنیمت ہے اور یہاں ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی حکمت سے لبریز تحقیق و جستجو بڑے خاصے کی چیز ہو گی ، میں محترمہ فریبا کا ممنون ہوں جنہوں نے بڑے جلیل القدر لوگوں سے ملوایا اور مجھے بے پناہ مسرت محسوس ہوئی سر دائمی ہوتی ہے لذت عارضی ہوتی ہے لذت کام و دہن کے اسباب بھول سکتا ہوں لیکن مسرت آلود یہ گھڑیاں مرتے دم تک جب بھی یاد آئیں گی تو چہرے پر مسکراہٹ پھیل جائے گی

یہ کون لوگ اندھیروں کی بات کرتے ہیں

ابھی چاند تیری یاد کے ڈھلے بھی نہیں

ان تاریخی یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ اور اپنی آنکھ میں قید کرنے والے مشاق تصویر گر محمد اشرف کی فرض شناسی کی بلائیں لینے کو جی چاہتا ہے ،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.