صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے بجٹ سال 2019-20
کوئٹہ 13مئی۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے بجٹ سال 2019-20 کی تیاریوں سمیت مختلف اہم محکمانہ امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ ا س موقع پر اجلا س کے شرکاء میں سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو محمدہاشم غلزئی ، چیف انجینئر کوئٹہ زون ظفر گچکی ، چیف انجینئر سبی زون ملک عبدالرشید بنگلزئی ، چیف انجینئر خضدار زون علی احمد مینگل ، ایڈیشنل سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو لطیف کاکڑ ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر خضدار زون میر احمد ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر سبی زون جنید لہڑی ، ڈپٹی ڈائریکٹر روڈز واجہ نعمت اللہ اورڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل مختار کاکڑ و دیگر شامل تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ایک بہترین حکمت عملی کے تحت صوبائی محکموں کی کار کردگی بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے لہٰذا وہ بحیثیت وزیر مواصلات و تعمیرات محکمے کی کار کردگی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں انہوںنے محکمے کے ذمہ دار آفیسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمے کی بہتر کار کردگی اور بہتر ساکھ کیلئے ان کی جانب سے کیے جانے والی کوششوں میں بھر پور معاونت کریں۔ انہوںنے کہا کہ اب کرپٹ اور نااہل لوگوں کو کبھی بھی موقع نہیں دیا جائے گا کہ وہ محکمے کی کار کردگی کو خراب بنائیں ۔ اجلاس میں بجٹ سال 2019-20 کا جائزہ لیا گیا اور پی ایس ڈی پی کے متعلق بتایا گیا کہ وہ آخری مراحل میں ہے جس میں اجتماعی نوعیت کے منصوبے تجویز کیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں محکمانہ امور میں غفلت ، لاپرواہی اور ناقص کار کردگی کی وجہ سے حکام بالا کی منظوری کیلئے سفارش کی گئی اس کے علاوہ محکمے کے تین آفیسران کو ناقص کا رکردگی کی وجہ سے معطل کیا گیا اور مزید چھ آفیسران کی معطلی کیلئے حکام بالا کو سفارش کی گئی ۔ اجلا س میں صوبے کے بعض علاقوں میں محکمے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کانوٹس لیا گیااور ان تمام زمینوں کو قانونی طریقے واگزار کروانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کو کہا گیا اجلا س میںسی اینڈ ڈبلیو کے ریسٹ ہاؤسز میں سرکاری اور پرائیویٹ لوگوں کی مستقل رہائش کی بھی نشاندہی کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ان ریسٹ ہاؤسز میں مستقل سکونت کیلئے کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی اور مختصر عرصے کیلئے رہنے والوں سے کرایہ وصول کیا جائے گا ۔ اجلاس میں پی پی اینڈ ایچ میں جاری منصوبوں اور نئی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور محکمے کے تمام بڑے اور چھوٹے آفیسران کی فہرستیں طلب کی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام آفیسران جنہوںنے علاقوں میں اپنی ملازمت کا دورانیہ پورا کیا ہے انہیں دوسرے علاقوں میں ٹرانسفر پوسٹنگ دی جائے گی اس موقع پر اجلا س میں محکمے کے ملازمین کو درپیش مسائل کے بارے میںصوبائی وزیر کو آگاہ کیا صوبائی وزیر نے یقینی دہانی کرائی کہ وہ تمام جائز مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔
[…] محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 303 برطرف ملازمین بحال کردیے گئے ہیں، سردار عبدالرحمان کھیتران […]