صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو ، صوبائی وزیراطلاعات ظہور احمد بلیدی ،چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر گوادر کا دورہ کیا

0 185

گوادر 13 مئی ـ۔صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو ، صوبائی وزیراطلاعات ظہور احمد بلیدی ،چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیرسمیت آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ ویگر نے گوادر کا دورہ کیا گوادر میں ہوٹل حملے سیکیورٹی، گوادر کے دہشت گردی کے واقعہ کے محرکات اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اس موقع کمشنر مکران طارق زہری ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اس موقع پرجی او سی 33 ڈویژن کے لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے حکام کو گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ پر تفصیلی بریفنگ دی بعدازاںصوبائی وزراء میرضیاء اللہ لانگو ،ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں بلوچستان اور گوادر کی ترقی ایک حقیقت ہے جیسے کوئی جھٹلا نہیں سکتا ہے ان خیالات اظہار انہوں نے پی سی ہوٹل گوادر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے دہشت گردی کی کارروائی میں پانچ معصوم اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک اور صوبے کی ترقی کے خلاف سازش ناکام بنایا جائے گا پاکستان کے دشمنوں کو اس کی ترقی گوارہ نہیں جیسے روکنے کیلئے وہ بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دیتے ہیں انہوں نے گوادر ہوٹل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کی تکمیل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفردار تک پہنچائے پر تمام سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہاکہ گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پروگرام پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر آئی جی پولیس اور صوبائی وزراء نے گوادر میں موجود پی سی ہوٹل حکام سے بھی ملاقات کی اور حملے میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پی سی حکام کو تمام ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی اس دوران پی سی حکام نے پاک فوج، نیوی اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کا حملے پر فوری ردعمل ظاہر کرنے پران کا شکریہ کیا اور کہا انشاء اللہ 48گھنٹوں کے اندر اندر دوبارہ پی سی کو بحال کیا جائے گا اس موقع پر کمشنر مکران کیپٹن ر طارق زہری ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن( ر) محمد وسیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میجر (ر )فیاض علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر کیپٹن (ر) میر باز خان مری بھی ان کے ہمراہ تھے درثنا چیف سیکرٹری اور صوبائی وزراء نے ادارہ ترقیات گوادرہسپتال کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے مقابلے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر صوبائی وزراء میرضیاء اللہ لانگو ،ظہور احمد بلیدی آئی جی پولیس بلوچستان نے برنس سینٹر کابھی دورہ کیااور چائنہ اوورسیز پورٹ ھولڈنگ کمپنی کے حکام سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گوادر سمیت بلوچستان بھر کے محب وطن عوام دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.