پی ٹی آئی کے سیالکوٹ جلسے کیلئے مذہبی مقام کا انتخاب ناقابل قبول ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ جلسے کے لیے مذہبی مقام کا انتخاب ناقابل قبول ہے، تحریک انصاف کو کسی نے جلسہ کرنے سے نہیں روکا، مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کرنے کے بجائے انہوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالائق، نااہل، چور، جھوٹے، کرپٹ، کارٹلز اور مافیا کا ٹولہ چار سال اقتدار سے چمٹا رہا، اقتدار سے جانے کے بعد تین اپریل سے 12 اپریل تک انہوں نے آئین شکنی کی، آئین شکنی اور پارلیمان پر حملے کا واحد مقصد یہ تھا کہ یہ اپنے اقتدار سے چمٹے رہیں، چاہے مہنگائی ہو یا معاشی تباہی انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں۔
[…] پی ٹی آئی کی وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر کڑی تنقید […]