نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی

1 1,066

نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئی سہولت متعارف کرا دی۔نادرا کی جانب سے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور نادرا نے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جنسی مجرموں کی فوری شناخت کے لیے قومی رجسٹری کا اجرا کر دیا۔

نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

 

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نئی سہولت کی مدد سے جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کی شناخت اور ٹریکنگ کی جا سکے گی جبکہ گھر، مدرسہ، کالج، یونیورسٹی یا کہیں بھی ملازم رکھنے سے پہلے متعلقہ شخص کا شناختی کارڈ نمبر بھیجنے سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد سے متعلق جاننے کے لیے کہ کہیں وہ جنسی مجرم تو نہیں 7000 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیا جاسکے گا۔

بلوچستان میں موجودخطرناک دہشتگرد مارا گیا

 

نادرا کی جانب سے جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری تیار کر لی گئی، اس سلسلہ میں ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کی ڈیٹا سے شناخت اور ٹریکنگ کی جا سکے گی۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ سہولت کا مقصد جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے اداروں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، ملازم رکھنے والے اداروں اور محکموں کو تصدیقی ایس ایم ایس کے ذریعے خبردار کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری گھر، مسجد، کالج، یونیورسٹی میں ملازم رکھنے سے پہلے تسلی کر سکتے ہیں، شناختی کارڈ نمبر شارٹ کوڈ 7000 پر ایس ایم ایس سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ ریکارڈ یافتہ شخص کا شناختی کارڈ نمبر بھیجنے پر جو جواب موصول ہو گا وہ یہ ہے: “نام اور ولدیت، خبردار! یہ شخص ایک مجرم ہے، اسے بچوں کے قریب جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.