نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری
نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری
ای روزگار ٹریننگ پروگرام، داخلہ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔صوبہ بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوان ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، کری ایٹو ڈیزائن، ای کامرس سمیت 7 مختلف شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ تربیتی پروگرام میں داخلہ لینے کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال ہے
جبکہ کم سے کم تعلیمی قابلیت ماسٹرز رکھی گئی ہے۔فی الوقت پنجاب کے 36 اضلاع میں 45 ای روزگار مراکز فعال ہیں۔ اب تک 52 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں، جن میں خواتین کی شرح 56 فیصد ہے۔ خواہشمند افراد آن کیمپس یا آن لائن ٹریننگ کیلئے درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
[…] نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری […]
[…] نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری […]
[…] نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری […]
[…] نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری […]