شاہ رخ خان کی فلم”ڈان“3 بارےبڑی خبرسامنے آگئی

0 304

شاہ رخ خان کی فلم”ڈان“3 بارےبڑی خبرسامنے آگئی

بالی وڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم”ڈان“کو16برس بیت گئےاورمداحوں کواب ڈان3کابےتابی سےانتظارہے۔تفصیلات کےمطابق2006 کو ریلیز ہونے والی فلم ڈان میں پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، ایشا کپور، بومن ایران، پون ملہوترا، راجیش کھتر اور اوم پوری بھی شامل تھے۔فلم ’ڈان‘ کو اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے ہدایت کاری دی تھی اور وہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

فرحان اختر کے ساتھی ہدایت کار رتیش سدھوانی نےایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ’ڈان3‘ کا اسکرپٹ فائنل کیا جارہا ہے۔’ڈان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فرحان اختر اور رتیشن سدھوانی نے مل کر ’ڈان 2‘ بنائی جسے باکس آفس پر کامیابی ملی۔واضح رہےکہ شاہ رخ خان بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے بعد اپنی اگلی فلم ’جوان‘ میں نظر آئیں گے جو رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

گوگل میپ کی سروس میں پہلی بار اونٹ کی انٹری

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.