دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرواہ گورچانی میں تربیتی اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرواہ گورچانی میں تربیتی اجتماع کا انعقاد
میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ مسجد میرواہ گورچانی میں 26 گھنٹے کا تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا- تربیتی اجتماع میں میرپور خاص ،سندھڑی، تعلقہ حسین بخش مری، شجاع آباد، کوٹ غلام محمد ،ڈگری،جھڈو سمیت دیگر علاقوں سے سینکڑوں ذمہ داران نے شرکت کی۔تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اراکین شوریٰ دعوت اسلامی حاجی محمد علی عطاری اور فاروق جیلانی عطاری نے کہا کہ دعوت اسلامی کے ہر ذمہ دار کو چاہئیے کہ وہ کم از کم ایک دن میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لیے دو گھنٹے کا وقت ضرور دیں اور ذمےدار کو ہر ہفتہ وار اجتماع میں شرکت یقینی بنائیں- ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنا اور اپنے ساتھ اسلامی بھائیوں کو سفر کروانا چاہیے میرواھ گورچانی تربیتی اجتماع میں میرپورخاص ڈویزن کی مختلف تحصیلوں سے تین سو سے زائد ذمےداراں نے شرکت کی آخر میں اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور فاروق جیلانی عطاری نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور خصوصی دعا فرمائی-