کسی نیکی کے بدلے اللہ نے مجھے سلیم دیا ہے، ماہرہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا

0 4

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی زندگی میں کسی شخص کے ہونے اور اس سے محبت ہونے کا اعتراف کرلیا۔ حال ہی میں ماہرہ خان نے ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) سے انسٹاگرام پرلائیو سیشن کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی زندگی میں کوئی ہے جس سے وہ محبت کرتی ہیں۔ دوران انٹرویو حسن شہریار نے ماہرہ سے پوچھا آپ کو محبت ہوگئی ہے اور سلیم ان کا نام ہے۔ حسن شہریار کے نام لینے پر ماہرہ خان چونک گئیں اور اسی وقت حسن کو بھی احساس ہوا کہ انہوں نے ماہرہ سے پوچھے بغیر نام لے لیا اور انہوں نے کہا کیا نام نہیں لے سکتے تھے۔ سن شہریار نے اسی موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا جب آپ انہیں دیکھتی ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتی ہیں تو آپ کے دل و دماغ میں سب سے پہلے کیا خیال آتا ہے۔ جس کے جواب میں ماہرہ خان نے اپنے سپر ہٹ ڈرامے’’ہمسفر‘‘کا ایک ڈائیلاگ بولا جو ڈرامے کے ہیرو اشعر نے اپنی بیوی خرد کو کہا تھا ’’پتہ نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو‘‘۔ ماہرہ نے کہا میرے خیالا ت بھی سلیم کے بارے میں کچھ ایسے ہی ہیں مجھے نہیں معلوم میں نے زندگی میں ایسا کیا اچھا کیا ہے کہ کسی ایک نیکی کے بدلے میں اللہ میاں نے مجھے سلیم دیا۔ واضح رہے کہ سلیم وہی شخص ہیں جن کی گزشتہ سال ماہرہ خان کے ساتھ ترکی میں ایک شادی میں شرکت کے دوران لی گئی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ یہاں تک یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں کہ ماہرہ خان نے ترکی میں اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ منگنی بھی کرلی ہے تاہم ماہرہ خان نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔ لیکن اب ماہرہ خان نے سب کے سامنے سلیم کریم کے ساتھ اپنی محبت کا اعتراف کرلیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ سلیم کریم سے کب اور کیسے ملیں اور ان دونوں کی محبت کس طرح پروان چڑھی۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان پہلے سے شادی شدہ ہیں وہ 2007 میں علی عسکری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں لیکن دونوں نے 2015 میں اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذلان ہے۔ اگر بات کی جائے ماہرہ خان کے خوابوں کے راجکمار سلیم کریم کی تو وکی پیڈیا کے مطابق سلیم کریم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 1965 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کی معذور کرکٹ ٹیم کے بانی ہیں۔ کرکٹ کھیلنا انہیں بہت پسند ہے اس کے علاوہ وہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.