خسارے کا بجٹ پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا

0 128

پشاور: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑ ا نے کہا ہے کہ خسارے کا بجٹ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اسے پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے۔ وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے پر قرضوں کا بوجھ زیادہ نہیں ہے اس لیے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، کاروبای طبقے پر ٹیکسز کم کیے جائیں گے جب کہ بیشتر ٹیکسوں کو ختم کیا جائے گا، ساتھ ہی ٹیکسوں کو کم کرکے ٹیکس نیٹ میں مزید لوگوں کو لایا جائے گا۔وزیرخزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تعمیراتی شعبے کو رعایت دی جائے گی، 10 ارب روپے صحت انصاف پروگرام کے لیے رکھے ہیں، اس کے علاوہ صوبے کی تمام آبادی کو صحت انصاف کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومتی اخراجات کم کر کے کورونا وبا کے لیے خطیر رقم مختص کریں گے، حفاظتی کٹس، کورونا ٹیسٹوں اور اسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کے لیے فنڈز رکھے ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا نے مزید بتایا کہ خسارے کا بجٹ بھی پیش کرنے کے لیے تیار ہیں جسے پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں جب کہ امکان ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے قرضہ بھی لینا پڑے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.