بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے شہباز حکومت کو آخری وار ننگ دے دی

2 929

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے شہباز حکومت کو آخری وار ننگ دے دی

کراچی/کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ اگر حکومت کی یہی روش رہی تو ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا ،وزیراعظم کو وقت دیاہے اگر وہ ڈیلیور نہیں کرسکے تو پھر ہم اپنا فیصلہ کرینگے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطابق گزشتہ شب سندھ اسمبلی کے باہر سندھ پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کیلئے دئےے گئے دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف رات گئے سردار اختر جان مینگل نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وزیر اعلیٰ

 

سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا سردار اختر مینگل نے سندھ اسمبلی کے سامنے ہونے والے واقع کیخلاف شدید مذمت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا سردار اختر مینگل نے واضح کیا کہ اگر حکومت کی یہی روش اور روایت رہی تو حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا جس پروفاقی وزیر داخلہ اوروزیراعلیٰ سندھ نے تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے واقعہ پر انکوائری کرنے کا حکم دیا اس کے بعد سردار اختر جان مینگل اور ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی خصوصی ہدایت پر رات کو زبیر کلمتی کی قیادت میں بی این پی کے رہنماﺅں اور ورکروں کی کثیر تعداد پولیس تھانہ پہنچ گئی اور تمام گرفتار بلوچوں کے رہا ہونے تک وہیں تھے، اس موقع پر لواحقین نے پارٹی رہنماں کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
2 Comments
  1. […] بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل،نئی تاریخ آگئی […]

  2. […] اسپورٹس کی سرگرمیاں نوجوانوں کیلئے بہت ضروری ہیں،چیف سیکرٹری بلوچستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.