وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا بلوچستان کے عوام کیلئے ایک اور کارنامہ
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا بلوچستان کے عوام کیلئے ایک اور کارنامہ
کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے چیف سیکریٹری کو ارسال کیے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ امر مشاہدے میں آیا ہے کہ وی وی آئی آمد ورفت کے دوران سیکورٹی کے زیادہ انتظامات کیے جاتے ہیں سیکیورٹی کے اضافی انتظامات سے نہ صرف ٹریفک متاثر ہوتی ہے بلکہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ وی وی آئی پی آمد ورفت کے دوران ایمبولینس اور
اب یوٹیوب پرصرف 500 سبسکرائبرز اور کم ویوز پر رقم کمانا ممکن
فائیربرگیڈ کی گاڑیاں بھی رش میں پھنس جاتی ہیں مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی آمد و رفت کے دوران سیکورٹی انتظامات کو پہلے ہی سے انتہائی محدود کر دیا ہے اور امید ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر گورنر بلوچستان بھی اپنی آمد ورفت کے دوران سیکیورٹی انتظامات محدود کرینگے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزراءو اراکین اسمبلی چیف سیکریٹری او ر رآئی جی پولیس کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو متناسب اور معقول کیا جائے اور وی وی آئی پی آمد ورفت میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کے متبادل زرائع استعمال کیے جائیں مراسلہ میں چیف سیکریٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایت جاری کریں تاکہ وی وی آئی پی آمد ورفت میں عوامی سہولت ہر صورت مقدم رکھی جاسکے۔
گزشتہ 130 سال میں پاکستان سے کتنے طوفان ٹکرائے اور کتنا نقصان ہوا؟
[…] […]