عید الاضحی کے موقع پر غریب لوگوں کا بھرپور خیال رکھیں،شیرین زادہ

0 59

ہری پور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا کہ عید الاضحی اور بقرہ عید کا دن ایک افضل دن ہے بقرہ عید عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کی مراد “قربانی” سے ہے۔ اس کا مطلب ہے “قربانی کی عید”۔ یہ تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کے تقریباً 70 دن بعد منایا جاتا ہے۔عید الاضحی اور بقرہ عید ایک بہت بڑا مسلم تہوار ہے جو بنیادی طور پر حضرت ابراھیم علیہ السلام کی سنت ہے جو حضرت ابراھیم علیہ السلام کے ایمان اور اللّٰہ تعالیٰ پر انکی عقیدت کو بیان کرتی ہے۔مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ، ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے کو ذبح کرنے کا ایک خواب آیا لیکن انہوں نے اس پر دھیان نہیں دیا ۔جب تین دن تک لگاتار وہی خواب آیا تو آپ کو یہ محسوس ہوا کہ یقیناً یہ خواب اللّٰہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے ۔اس لیے وہ اس بات کے لیے بنا کچھ سوچے سمجھے اللّٰہ تعالیٰ کا حکم سمجھ کر راضی ہو گئے۔ اگر چہ وہ ایک اچھے آدمی تھے اور اپنے بیٹے سے بہت پیار کرتے تھے ،لیکن خدا کے ساتھ ان کی عقیدت اور اعتقاد اتنا مضبوط تھا کہ اُنہوں نے اپنے ہی پیارے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا۔اور جرأت مندانہ اقدام اور اپنے بیٹے کی قربانی دینے پر راضی ہو گئے۔ان کا یہ عمل اللہ کو بے حد پسند آیا۔اللہ کی خاطر اپنے بیٹے کی قربانی کے لئے ابراہیم علیہ السلام کی رضا مندی نے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جوش دلایا اور اللّٰہ تعالیٰ نے انکے بیٹے کی جان بچانے کا سبب پیدا کیا، اور اسی وقت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ قربان ہونے کے لیے جبرئیل علیہ السلام کے ذریعے قربانی کے لیے ایک مینڈھا بھیجا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ابراھیم علیہ السلام کے لیے ایک انعام تھا ۔ تاریخ اسلام کے اس مقدس واقعہ کی وجہ سے ہی تمام مسلمان ہر سال اللہ رحمتوں اور مغفرت کے لیے حضرت ابراھیم علیہ السلام کی سنت کے مطابق عید الاضحی مناتے ہیں۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ عید الاضحی کے موقع پر اپنی بیان میں کہا کہ عید الاضحی بھی عید الفطر ہی کی طرح ایک مقدس دن ہے جو ہر سال دنیا بھر میں قربانی کرکے منایا جاتا ہے۔ عید الاضحی کو بقرہ عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ اسلام کا دوسرا اہم تہوار ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام امت مسلمہ اور اہل وطن کو عید الاضحی اور بقرہ عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.